ایران کیمیائی اسلحہ اور دنیا کی خاموشی کا اصل شکار ہے

ویانا: تنظیم برائے انسداد کیمیائی اسلحہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے علی رضاجہاں گیری نے کہا ہے کہ ایران کیمیائی اسلحہ اور دنیا کی خاموشی کا اصل شکار ہے۔
برطانیہ میں دو روسیوں پر کیمیائی اسلحہ سے قاتلانہ حملہ اور اس حملے کے پس پشت روس کا ذہن کارفرما بتانے کے یو کے کے الزام پر روسی وفد نے اس معاملہ پرتنظیم کی ایکزیکٹیو کونسل کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔
اپنی تقریر میں جہاں گیری نے کسی بھی قسم کے حالات میں کیمیائی اسلحہ کے استعمال کی شدت شدت سے مذمت کی اور یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران اس قسم کے اسلحہ کا شکار بننے والوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محترم چیرمین یہ بات قابل غور ہے کہ کچھ ایسے رکن ممالک کے ناموں کا ذکر کیا گیا جوکیمیائی حملوں کے شکار ہیںاور بنے ہیں۔ لیکن ان کے وفد کو یہ دیکھ کر حد درجہ مایوسی ہوئی کہ کچھ بیانات میں ایران کا نام جان بوجھ کر حذف کیا گیا جبکہ ایران عصرحاضر کے کیمیائی اسلحہ حملہ کا اصل شکار ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran main victim of chemical weapons in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply