مکہ میں خصوصی شیعہ مرکز قائم کرنے کی سازش کرنے والا جاسوسوں کا ٹولہ بے نقاب

جدہ:سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے ایران کے رابطے میں رہنے والے جاسوسوں کی وہ سازش بے نقاب کر دی جو وہ مکہ میں ایک اسپیشل شیعہ سینٹر کے قیام کے لیے رچ رہے تھے۔مملکت کی سیکورٹی فورسز نے ان جاسوسوں کی حکومت ایران کے اعلیٰ لیڈروں سے ملاقات کے بعد اس سازش کا بھانڈہ پھوڑا۔ اس سیل کے اراکین نے ریاض میں ایرانی سفارت کاروں اور مملکت میں تنظیم اسلامی تعاون میں ایران کی نمائندگی کرنے والے اہلکاروں سے بھی رابطہ قائم کر رکھا تھا۔ذرائع نے الشرق الاوسط کے حوالے سے کہا کہ ایرانی سفارت خانہ واقع ریاض جاسوسی کی سرگرمیوں میں شامل ہے ۔ سفارت خانہ کے افسروں نے جاسوس سیل کے اراکین سے ان کے گھروں اور پرائیویٹ کاروں میں کئی ملاقاتیں کیں۔ایرانی انٹیلی جنس اس جاسوس نیٹ ورک کے اراکین کو ماہانہ مشاہرے کے علاوہ دیگر مالی تعاون و معاوضہ بھی دیتی ہیں۔اور ان جاسوسوںکی ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر سے ترکی ، لبنان، چین اور ملیشیا میں ملاقاتوں کا بندوبست بھی کرتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran linked spies tried to set up shiite center in makkah in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply