دشمنوں نے ایران کی ایٹمی طاقت کے آگے سر جھکا دیا ہے: آیت اللہ خامنہ ای

تہران:اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایٹمی تکنالوجی کے میدان میں ایران کی صلاحیتوں نے دشمنوں کو ایران کے سر تسلیم خم کرنے پر مجبور ہونا پڑا اور انہوں نے ایران کو ایک ایٹمی طاقت تسلیم کرلیا۔
تہران میں ایران کے ماہرین کے مجلس کے اراکین کے ساتھ بات کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ دشمنوں کو یہ بھی گوارا نہیں تھا کہ ایران کے اندر جوہری مادہ افزودہ کرنے کی ایک مشین بھی ہو لیکن آخر کار انہیں ایران کی ایٹمی قوت کے آگے سرنگوں ہونا پڑا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہے کہ ہمیں یہ مراعات امریکہ نے نہیں دی بلکہ اسے ہم نے اپنی طاقت کے بل پر حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈھائی سال کے زبردست مذاکرات کے بعد آخر کار ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین امریکہ، روس،چین، فرانس اور برطانیہ بمع جرمنی کے درمیان 14جولائی2015کو معاہدہ ہو گیا تھا۔
جس کی رو سے ایران کے اوپر سے عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں گی اور ایران جواب میں اپنے ایٹمی پروگرام میں کچھ تخفیف کر دے گا۔آیت اللہ نے اپنے تبصرے میں اشارةً دشمنوں کے اس ایجنڈے کے خلاف انتباہ بھی دیا جو مختلف جارحانہ حربے استعمال کرنے کے باوجود ایران کو جھکانے میں ناکام رہنے کے بعد اس کے خلاف سرد جنگ چھیڑے ہوئے ہیں۔

Title: iran leader ayatollah khamenei enemies capitulated to iran nuclear might | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply