شام میں ایران کا کوئی فوجی اڈہ نہیں ہے: وزیر خارجہ جواد ظریف

تہران: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسرائیل کے اس دعوے کو کہ ایران شام میں اپنی فوجی طاقت بڑھانے کی کوشش میں ہے،خارج کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس جنگ زدہ ملک میں کوئی ایرانی فوجی اڈہ نہیں ہے۔
جنیوا سیکورٹی کانفرنس میں فرصت کے لمحات کے دوران ایک رپورٹر کے سوال انہوںنے کہا کہ ایران شام میں فوجی مشیر تو بھیجے ہیںلیکن وہاں جنگ لڑنے کے لیے کوئی ایرانی فوجی دستہ تعینات نہیں کیا گیا۔
ان کا بیان اس اسرائیلی سیاسی و فوجی جائزے کی تردید کرتا ہے کہ ایران شام میں فضائی اور بحری اڈے قائم کرنے کی کشش کر رہا ہے تاکہ اس سے وہ صیہونی ریاست پر بذات خود حملے کرنے کے ساتھ ساتھ لبنان مقیم دہشت گرد تنظیم حزب اللہ اور دیگر شیعہ گروہوں کو مسلح کر سکے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran insists it has no military bases in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply