ایران میں مختصر ایٹمی پلانٹ لگانے میں ہنگری کرے گا تعاون

تہران:ایک سرکاری ترجمان کے مطابق ایران کی جوہری تونائی تنظیم (اے ای او آئی) اور ہنگری ایٹمی ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ایک دستاویز پر دستخط کریں گے۔اس دستاویز پر آئندہ سنیچر کو ایرانی نائب صدر اور اے ای او آئی کے سربراہ علی اکبر صالحی اور ہنگری کے وزیر اعظم زولٹ سیمجن کے درمیان ملاقات کے دوران دستخط کیے جائیںگے۔
دریں اثنا ہنگری کے دارالخلافہ بدا پیسٹ میںہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن کے دفتر کے سربراہ جونوس لازر نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران، یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان ہوئے معاہدے کے تحت ہی ایران کو جوہری پلانٹ قائم کرنے میں تعاون کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر اوربن کے 2015 میں ایران کے دورے کے دوران اس میں تعاون کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ مسٹر لازر نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کے دوران مشترکہ طور پر ایک مختصر ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کے لئے اتفاق ہواتھا جس کا استعمال تعلیمی اور سائنسی مقاصد کے لئے کیا جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran hungary to ink n cooperation agreement soon in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply