ایران کا اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں مکمل طور پر فلسطینیوں کے ساتھ دینے کا عہد

بیروت: ایران نے عہد کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکام کے خلاف فلسطینیوں کی جدو جہد کی مکمل حمایت کرے گا۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں ایران کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج و پولس کے حملے کی شدت سے مذمت کی اورفلسطینیوں کو تلقین کی کہ مقبوضہ علاقوں میں اٹھ کھڑے ہوں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور مجرمانہ حرکتیں فلسطینی انتفاضہ سے اس کے خوف کی مظہر ہے۔ ایران نے ماضی میں اسرائیلی فوج کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کے لواحقین کو کثیر رقم دینے کی پیش کش کی تھی اور جنوب مغربی شام میں فلسطینی ملیشیاؤں کو تربیت دینے کی پیش کش کرتارہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran fully supports palestinians against israeli forces irgc in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply