ایران میں مظاہروں کے دوران گرفتار440افراد رہا

لندن: ایران نے گذشتہ دنوں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران تہران میں گرفتار کیے گئے 440افراد کو رہا کر دیا۔ تاہم ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا ہے کہ ان مظاہروںکے دوران کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالتی حکام نے کہا تھاکہ ایک ہزارسے زائد گرفتاریاں ہوئی ہیں لیکن قانون ساز محمود سدیغی نے گذشتہ ہفتہ بتایا کی کم از کم 3700گرفتاریاںکی گئی ہیں۔ کئی گرفتار شدگان دوران حراست ہی ہلاک ہوگئے اور حقوق انسانی کے کارکنوں نے ان ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ دسمبر 2017کے اواخر میں کساد بازاری کے خلاف ہونے والے مظاہرے ملک کے 80سے زائد شہروں اور قصبات میں پھیل گئے تھے جس میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں25افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ابتدا ءمیں یہ مظاہرے اشیائے ضروریہ کے آسمان کو چھوتے نرخوں اور مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف تھے لیکن دیکھتے ہی دیکھتے اسے سیاسی رنگ دے کر کچھ عناصر نے روحانی رہنما رہبر اعظم آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف موڑنے کی کوشش کی اور ان سے عہدے سے دستبرداری کا مطالبہ شروع کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran frees 440 people arrested during protests in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment