امریکہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدے پورا کرے: ایران

تہران: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ ادھر ادھر کی ہانکنے کے بجائے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔انہوں نے تہران میں اپنے امریکی ہم منصب کے ایک بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے جوہری معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں کو پورا کرے۔جواد طریف کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی شفاف کارکردگی اور تمام وعدوں کو پورا کرنے کا اعتراف کیا گیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس حقیقت کو من گھڑت الزامات کے ذریعے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی انتظامیہ اس بات کا دوبارہ جائزہ لینا چاہتی ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کی معطلی امریکہ کے قومی مفاد میں ہے یا نہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran foreign minister says us must meet own obligations for nuclear deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply