ایران کی بحریہ کسی بھی غیر ملکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں داخل نہیں ہونے دے گی

تہران : ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان کے حوالے سے نیم سرکاری تسنیم خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ ملک کی آبی حدود میں داخل ہونے والے کسی بھی غیر ملکی جہاز کو انتباہ دے گی اور اسے روکے گی۔
انہوں نے یہ بیان اس ہفتہ ایک امریکی جنگی جہاز کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد جاری کیا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی غیر ملکی ایرانی آبی حدود میں داخل ہوا تو پہلے اسے انتباہ دیا جائے گا اور اگر وہ مزاحمت کرے گاتو اس سے لڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی گشتی جہاز اپنی سمندری حدود میں غیر ملکی جہازوں کی حرکا ت و سکنات کی نگرانی کرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran forces will warn any vessel after us warship incident in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply