امریکہ ایٹمی معاہدہ کے بعد ایران کے حق میں مزید اقدامات کرے:جواد ظریف

ہلسنکی: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ بڑی طاقتوں پلس ون گروپ کے درمیان گذشتہ سال ہونے والے ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کے ساتھ تجارت و بینک کاری کو یقینی بنانے کی جانب امریکہ کو مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔
ظریف نے فن لینڈ کے دارالخلافہ ہلسنکی میں اپنے فنییش ہم منصب ٹیمو سوئنو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ ایٹمی معاہدہ کے بعد پابندیاں اٹھا لیے جانے کے باعث ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے بینکوں پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گاکئی اقدامات کیے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ کو اس ضمن میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیشتر ممالک نے مشترکہ جامع منصوبہ عمل کی عمل آوری کے بعد ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اور ایشیا میں جنوبی کوریا و جاپان سے لے کر یورپی ممالک سمیت کئی ملکوں نے ایران کے ساتھ کئی معاہدوںپر، جن میں بینک کاری سمیت کئی اقتصادی زمروں کے بھی ہیں، دستخط کیے ہیں۔

لیکن پھر بھی کئی یورپی بینک اب بھی گھبرائے ہوئے ہیں کہ اگر انہوں نے ایران کے ساتھ کاروبار شروع کیابحال کیے تو کہیں اسے امریکہ کے خلا ف مرضی نہ سمجھا جائے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran fm zarif calls on us to take more steps over nuclear deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply