امریکہ کو جوہری معاہدے کا احترام کرنا چاہیے:وزیر خارجہ ایران

تہران: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا احترام کرے۔ظریف نے ایک امریکی اخبار ’نیو یارکر‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم یورپی ممالک سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن سے بات کریں کہ وہ ہمیشہ کے لیے معاہدے کی پابندی کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نہ صرف اپنی جانب سے اس پر عمل آوری نہیں کر سکا لیکن پھر بھی مزید کی بات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو نہایت خطرناک پیغام ہے کہ امریکہ کےساتھ کوئی معاہدہ نہ کیا جائے کیونکہ آخر میں یہی ہوگا کہ جو کہ امریکہ کا اصول ہے ” کہ جو کچھ میرا ہے وہ تومیراا ہے ہی اور جو آپ کاہے اس کو افہام و تفہیم سے طے کر لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایرا ن کے لیے یہ نہایت اہم ہے کہ وہ معاہدے کے فائدے اٹھائے۔انہون نے یہ بھی کہا کہ ا مریکہ کو چنداں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیںہے کہ ایران ایٹم بم بنا رہا ہے۔

Title: iran fm urges washington to comply with jcpoa | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply