ترکی کے ممبر پارلیمنٹ اور ایران کے وزیر خارجہ نے دو طرفہ امور پر بات کی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ترکی کی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ وولکن بوزکیر نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور ان میں وسعت لانے کی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
دو شنبہ کے روز ہونے والی اس ملاقات میں طرفین نے ہر شعبہ میں تعلقات خاص طور سے پارلیمانی رابطوں میں فروغ لانے کی اہمیت پر زور دیا۔ترک اہلکار نے 2016میں اقدام فوجی بغاوت پر ایران کے اصولی موقف پر اظہار مسرت کیا۔
ہر دو فریقوں نے دو طرفہ اور علاقائی بالخصوص شام ، عراق، اور افغانستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں نے خزاخستان کے آستانہ مذاکرات کی حمایت بھی کی۔

Title: iran fm turkish mp discuss bilateral ties | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply