ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نیویارک پہنچ گئے

نیو یارک: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے پائیدار امن پرہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔یہ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں24اور25اپریل کو ہگا۔ 24اپریل کو جواد ظریف اجلاس سے خطاب کریںگے۔جواد ظریف کے پروگرام میں دیگر ممالک کے اہلکاروں کےساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی جواد ظریف کے ساتھ گئے ہیں۔ یو این جی اے کے صدر میروسلوف لاجکاک اعلیٰ سطحی اجلاس میں قیام امن اور پائیدار امن کی جانب کیے گئے اقوام متحدہ کے کام کو مضبوط بنانے کے مواقع اور کی گئی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ بلائیں گے۔ جواد ظریف کے ایجنڈے میںاقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرز ،یو این جی اے کے صدر میروسلوف اور اجلاس میں شرکت کرنے والے ان کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔وہ امریکہ کے کئی اخبارات ، رسائل و جریدوں کو انٹرویو بھی دیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran fm arrives in new york in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply