ایران نے جہادیوں کے حملے کے جواب میں شام میں کئی میزائل داغے

تہران:ایران نے کہا ہے کہ اس نے گذشتہ ہفتہ تہران میںجہادیوں کے ہلاکت خیز حملوں کے جواب میں، جس میں18افراد ہلاک ہوئے تھے، شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر میزائل داغے۔مشرقی شام میں دہشت گرد تنظیموں کو نشانہ بنا کر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغ کر ایران نے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اب خطہ میں جاری کشمکش میں اپنی عسکری قوت کے استعمال کرنے کا خواہاں ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے ایران پاسداران انقلاب اسلامی کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے 700کلو میٹر دور شام کے مشرقی دیر ایزور علاقہ میں کمانڈ سینٹر، لاجسٹک سائٹس اورخود کش کاربم فیکٹریوں کو نشانہ بنا کر زمین سے زمین پر مارکرنے والے 6میزائل داغے ۔ ایجنسی نے بتایا کہ یہ حملہ گزشتہ ہفتے دارالحکومت تہران میں ہوئے دوہرے دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ ان حملوں میں 18 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran fires several missiles at syria after tehran attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply