ایران میں انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان منگل کو کیا جائے گا:وزارت داخلہ

تہران : ایران کی وزارت داخلہ کے میڈیا دفتر سے اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں مجلس خبر گان رہبری اور مجلس شوریٰ کے لیے جمعہ کو ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان منگل کو کر دیا جائے گا۔اگرچہ اتوار کی رات تک جن نتائج کا اعلان کیا گیا ہے اس سے یہ صاف ہوجاتا ہے کہ موجودہ صدر حسن روحانی ملک کے دوبارo صدر منتخب ہو جائیں گے اور رہبر معظم علی خامنہ ای کے جانشین کا بھی تقرر عمل میں آجائے گا۔وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فاضل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انتخابات میں کم و بیش 60فیصد ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔پانچ کروڑ انچاس لاکھ پندرہ ہزار چوبیس ووٹروں کے لیے 53ہزار پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔مجلس خبر گان رہبری کے فاتح امیدوار کی میعاد رکنیت 2024تک رہے گی۔اور وہ ایران کاآئندہ رہبر اعظم منتخب کر سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran final election results on tuesday in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply