ترکی میں ایرانیوں کو بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں نہ جانے کی تلقین

انقرہ: ایرانی سفارت خانہ واقع ترکی نے ہفتہ کے روز ہونے والے ہلاکت خیز بم حملہ کے بعد ترکی کا سفر کرنے والے ایرنیوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے تحت ملک کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں گھومنے پھرنے سے گریز کریں۔اتوار کے روز انقرہ میں واقع ایرانی سفارت خانہ نے تمام ایرانی سیاحوں سے کہا ہے کہ جب وہ ترکی آئیں تو بہت محتاط رہیں اور ضروری حفاظتی اقدامات کریں۔
بیان میں ایرانی سیاحوں سے یہ بھی کہا گیا ہے ترک حکام کی جانب سے جاری کی گئی سیکورٹی وارننگ کو نظر انداز نہ کریں۔ایرانی سفارت خانہ سے یہ بیان ہفتہ کو استنبول میں ہوئے اس دھماکے کے بعد جاری کیاگیا جس میں ایک بمبار نے استقلال گلی میں خود کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا۔ اس دھماکے میں بمبار سمیت6افراد ہلاک اور39دیگر زخمی ہوئے تھے۔
ہلاک شدگان میں ایک اور زخمیوں میںچار ایرانی شامل تھے۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جعد ظریف نے ، جو دھماکہ کے وقت استنبول میں ہی تھے،اس دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی اور ترک حکومت و ترک باشندوں سے اظہار تعزیت کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran embassy in ankara warns iranians on travelling to turkey in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply