ا یران مجوزہ قزاخستان امن مذاکرات میں امریکہ کی شرکت کے حق میں نہیں

واشنگٹن: قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں اس ماہ کے اواخر میں شام تنازع پر روس اور ترکی کی پیشرفت پر ہونے والی امن بات چیت کے لئے امریکہ کو مدعو کیا گیا ہے لیکن ایران امن مذاکرات میں امریکہ کی شرکت کے حق میں نہیں ہے۔دوسری جانب امریکہ نے ابھی تک کوئی عندیہ ظاہر نہیں کیا تاہم اتنا علم ہوا ہے کہ وہ اس پیش کش کا ہمہ پہلو جائزہ لے رہا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہمیں امن مذاکرات میں شرکت کا دعوت نامہ مل چکا ہے اور ابھی اس معاملے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ امریکہ کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس بات چیت کی کارروائی کو روس کی پہل پر کیا جا رہا ہے اور اس میں ایران، ترکی، اقوام متحدہ اور امریکہ کو شامل کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran does not want the us at syria peace talks in kazakhstan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply