ایران نے امریکہ کی نئی پابندیاں مسترد کر دیں،وہائٹ ہاوس کو دماغی مریض قرار دیا

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای پر امریکہ کی نئی پابندیوں کو خارج کر دیا اور اسے خبطی و دماغی طور پر معذور قرار دیا ہے۔

اس سے قبل اسی قسم کے ذلت آمیز الفاظ اس نے ماضی میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف بھی استعمال کیے تھے۔

روحانی نے سرکاری ٹی وی سے براہ راست دکھائے جانے والے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای کےخلاف پابندیاں بے جا ہیں کیونکہ ان کا بیرون ملک کوئی اثاثہ ہے ہی نہیں۔

روحانی نے پابندیوں کے اس تازہ مرحلہ کو امریکہ کی بوکھلاہٹ کی ایک علامت بتایا۔انہوں نے کہا کہ وہائٹ ہاؤس کے اقدامات اس امر کا مظہر ہیں کہ وہ دماغی مریض ہے۔اور اسے اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہئے۔

ایران کے صبر کو کمزوری پر محمول نہ کیا جائے ۔اور نہ ہی اس کا مطلب اخذ کیا جائے ڈر گیا ہے۔

واضح ہو کہ صدر ٹڑمپ نے دوشنبہ کو ایک فرمان جاری کر کے خامنہ ای اور ان کے ساتھ کئی دیگر ایرانی حکام پر مالی پابندیاں عائد کردی تھی۔نئی پابندیوں کے اہداف میں ایران کے سینیئر فوجی افسران بھی شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran dismisses new us sanctions calls white house retarded in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.