ایرانی سفارت کار کو سعودی عرب میں داخلہ کا ویزا جاری

تہران: مشرق وسطیٰ کی دو حریف طاقتوں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کی برف پگھلنے کی قابل ذکر اوور نایاب علامت اس وقت ظاہر ہوئی جب سعودی عرب نے ایک ایرانی سفارت کار کو جدہ کے ایک قونصل خانہ میں کام کرنے کے لیے ویزا جاری کر دیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق وزارت خارجہ کے اہلکار محمد الیبیک کو قونصل خانہ میں ایران کے شعبہ مفادات کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے کی اجازت دے دی۔

تاہم ابھی سعودی عرب نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔واضح ہوکہ سعودی عرب اور ایران میںچھتیس کا آنکڑا ہے اور شام سمیت مشرق وسطیٰ کے ٹکراو¿ میں دونوں ایک دوسرے کے خلاف صف آراءہیں۔

سعودی عرب میں ایک بڑے اور معروف شیعہ عالم کو سزائے موت دیے جانے کے خلاف احتجاج میں تہران میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانہ پر انتہا پسندوںکے حملے کے بعد 2016سے ہی ہر دو ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran diplomat granted entry to saudi state media in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply