ایران نے فوردو ایٹمی تنصیب پر روسی ساخت کے ایس 300میزائل نصب کردیے

انقرہ: ایران نے اپنے زیر زمین فردو نیوکلیائی یورینیم افزودگی پلانٹ کے اردگرد زمین سے فضا میں مار کرنے والے کے ایس 300میزائلوں پر مشتمل دفاعی نظام نصب کردیا ہے۔
یہ اطلاع ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے دی۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے کل حال ی میں روس کی طرف سے فراہم کئے گئے میزائلوں کی وسطی ایران کے نیوکلیائی پلانٹ پر تعیناتی سے متعلق فوٹیج ٹیلی کاسٹ کیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے کمانڈر بریگیڈ جنرل فرزاد اسماعیل نے سرکاری ٹی کو بتایا کہ ہماری اصل ترجیح ہر طرح کی صورت حال میں ایران کے نیوکلیائی اثاثوں کی حفاظت کرتا ہے.ایران اور چھ بڑی طاقتیں 2015میں ایک ایسے تاریخی نیوکلیائی سمجھوتہ پر رضامند ہوگئی تھیں جس کا مقصد ایران پر نیوکلیائی بندشوں کو ختم کرنے کے عوض ایران کے نیوکلیائی پروگرام کو روکنا تھا۔
اس نیوکلیائی معاہدہ کے جنوری میں نفاذ کے بعد سے تہران کے جنوب میں 100کلومیٹر دور واقع فردو نیوکلیائی پلانٹ میںیورینیم کی افزودگی کا کام بند ہوگیا تھا۔ روس نے مغربی طاقتوں کے دباؤ میں 2010میں ایران کو ایس 300میزائلوں کی فراہمی سے متعلق معاہدہ منسوخ کردیا تھا لیکن روسی صدر نے ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان ہوئے عبوری معاہدہ کے بعد اپریل 2015میں ایران پر خودساختہ طور پر عائد پابندی ختم کردی تھی۔

Title: iran deploys russian made s 300 missiles at its fordow nuclear site tv | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply