ایران نے اسرائیلی وزیر اعظم کے الزام کو بے بنیاد او مضحکہ خیز بتایا

تہران :ایران نے اسرائیل کے اس الزام کی تردید کر دی کہ اس نے جوہری اسلحہ کا ایک خفیہ گودام بنا رکھا ہے۔ واضح ہو کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ایران کو چیلنج کیا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹ کر کے نتن یاہو کے پیش کردہ پوسٹر کا مضحکہ اڑایا اور کہا کہ کوئی لیپاپوتی اس امر واقعہ کو چھپا نہیں سکتی کہ ہمارے خطہ میں اسرائیل واحد ملک ہے جو ایک خفیہ اور غیر اعلان شدہ ایٹمی اسلحہ بنا رہا ہے۔

انہون نے مزید ٹوئیٹ کیا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ اسرائیل اپنے غیر قانونی ایٹمی اسلحہ پروگرام بین الاقوامی معائنہ کاروں کو دکھائے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قسیمی نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا دعویٰ بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے۔

انہون نے مزید کہا کہ ایٹمی تنصیبات کے حوالے سے واحد تسلیم شدہ نگراں ادارے بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے نے گذشتہ تین سال کے دوران ایران کے جوہری پروگرام کو پر امن مقاصد قرار دینے کی سند دے چکا ہے ۔۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے اگر شام میں ایران کی فوج پرحملے بند نہ کیے تو اسے پچھتانا پڑے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran denies netanyahus ridiculous secret tehran nuclear facility claims in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply