ایران نے سعودی اتحاد میں شمولیت کے لیے پاکستان کی پیش کش مسترد کر دی

اسلام آباد : سعودی قیادت والے اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کے حوالے سے ایران کو منانے کی پاکستانی کوششیں اس وقت رائیگاں رہیں جب ایران نے سعودی اتحاد میں شمولیت کی پاکستانی پیشکش مسترد کر دی۔ اور پاکستان کی جانب سے حد درجہ سفارتی کوششوں کے باوجود ایران نے اس اتحاد میں شامل ہونے کے کسی بھی امکان کو رد کر دیا ہے۔وزارت خارجہ کے سینئر حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کو سعودی اتحاد میں شامل کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے لیکن ایرانی حکام اس اتحاد کو غیر ضروری اتحاد اور کسی خفیہ ایجنڈے پر عمل پیرا سمجھتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پوزیشن صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایران کو یہ باور کروانا چاہ رہے ہیں کہ سعودی عرب اور ایران دونوں پاکستان کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے آرمی چیف قمر باجوہ سے ملاقات میں راحیل شریف کی سعودی اتحاد کی سربراہی سنبھالنے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان کے تجزیہ نگاروں نے بھی اس اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی کسی کی لڑائی میں اپنے گھر کو آگ لگا چکے ہیں۔ ہمیں ا?ئندہ ایسے کسی اتحاد میں شرکت نہیں کرنی چاہیے جس کی لڑائی ہمارے مفاد میں نہ ہو۔ بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ ہمیں عالمی سازشوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran declines pakistans offer to join saudi led military alliance in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply