ایران میں غیر اسلامی آن لائن ماڈلنگ نیٹ ورک کے8 کارکن گرفتار

تہران:ایران نے غیر اسلامی آن لائن ماڈلنگ نیٹ ورک میں کام کرنے والے 8افراد کو گرفتار کر لیا۔تہران کی سائبر جرائم کی عدالت کے سربراہ کے مطابق یہ نیٹ ورک خاص طور پر انسٹاگرام پر ماڈلنگ کا پروگرام چلا رہا تھا۔
یہ گرفتاریاں دو سال پرانے ”اسپائیڈر دوئم“ کے عنوان سے کیے گئے ایک اسٹنگ آپریشن کے تحت عمل میں آئی ہیں ۔اس اسٹنگ آپریشن میں ان ماڈل لڑکیوں کو دکھایا گیا ہے جو سر کو ڈھانپنے والا حجاب، جو کہ 1979کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ہی ایران میں ہر عورت کے لیے لازم ہے، پہنے بغیر اپنی تصاویر آن لائن ڈال رہی تھیں۔
170افراد آن لائن انسٹا گرام صفحات چلا رہے تھے جن میں 59فوٹو گرافرز،58ماڈلز،51فیشن سیلون منیجرز اور ڈیزائنرز اوردو چالو حالت میں ادارے شامل تھے۔جواد بابائی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر بتایا کہ ہم نے یہ پایا کہ ایرانی انسٹاگرام کا 20فیصد حصہ ماڈلنگ حلقہ استعمال کر رہا ہے۔

Title: iran cracks down on instagram modelling 8 arrested | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply