حادثہ کے شکار ایران آسمان ایرلائنز کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا

تہران: شہری ہوا بازی کی تنظیم کے شعبہ رابطہ عامہ کے ڈائریکٹر رضا جعفر زادے نے ان رپورٹوں کی تصدیق کر دی ہے کہ ایران کی آسمان ایر لائنز کا جو طیارہ حادثہ کا شکار ہوا تھا اس کا بلیک باکس مل گیا ہے۔
جعفر زادے نے کہا کہ پیشہ ور کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم جنوب مغربی ایران کے یاسوج میں ڈینا پہاڑیوں پر گئی تھی جہاں اسے ایران آسمان ایر لائنز کے طیارے کا بلیک باکس پڑا ملا۔یہ بلیک باکس عدلیہ کے حکام کو سونپ دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد یہ بلیک باکس شہری ہوابازی تنظیم کو واپس بھیج دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران آسمان ایرلائنز کا ایک طیارہ 18فروری کوتہران سے یاسوج پرواز کرتے ہوئے راڈار سے اچانک غائب ہوگیا اور یاسوج ہوائی اڈ سے 14کلومیٹر دور گر کرتباہ ہو گیا۔ اس میں سوار59مسافر بشمول عملے کے 6افراد ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran confirms finding crashed planes black box in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply