ایران نے استنبول ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

دوبئی :(یو این آئی) ایران نے ترکی کے شہر استنبول میں اتا ترک ہوائی اڈے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژن ہوا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے استنبول حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دوست اور پڑوسی ملک کو دہشت گردوں کا نشانہ بننا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد ایک ایسا عالمی خطرہ ہے جس کے خلاف ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ استنبول کے اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کی رات ہونے والے خود کش حملے میں 42 افراد ہلاک اور 239 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran condemns terror attack on istanbuls ataturk airport in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply