ایران نے سعودی عرب میں خود کش دھماکوں کی مذمت کی

تہران : ایران نے اپنے خلیجی حریف سعودی عرب میں ہونے والے تین خود کش دھماکوں کی، جن میں مدینہ میں اسلام کے دوسرے مقدس ترین مقام مسجد نبوی کو بھی نشانہ بنایا گیا،مذمت کی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹر پر کہا کہ دہشت گردوں کے لیے کسی کو بھی نشانہ بنانا اور کہیں بھی پہنچنا اب مشکل نہیں رہا ۔
سنی اور شیعہ دونوں اس وقت تک دہشت گردی کا شکار رہیں گے جب تک کہ وہ یک جاں دو قالب نہیں ہو جاتے۔اس کے علاوہ دہشت گردوں نے پیر کو بحر احمر کے ساحل پر واقع شہر جدہ میں امریکی قونصل خانہ اور قطیف شہر میں ایک شیعہ مسجد کو نشانہ بناکر خود کش دھماکے کیے تھے۔ ابھی تک کسی نے بھی مسجد نبوی پر حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب علاقائی چودھراہٹ اور اثر قائم کر نے کے لیے سرد جنگ چھیڑے ہوئے ہیں اور علاقائی تنازعات میں فریق مخالف کے مفادات کے خلاف کام کرتے ہیں اور دشمن کا ساتھ دیتے ہیں۔جیسا کہ شام اور یمن میں دیکھنے میں آرہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran condemns saudi suicide attacks sunnis and shias will both remain victims unless we stand united in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply