ایران میں پانچ کرد باغی سمیت 10انتہا پسند ہلاک

تہران:مقامی ابلاغی ذرائع کے مطابق ایران میں علیحدہ مسلح تصادموں میں 10انتہا پسند اور ایک پولس افسر ہلاک ہو گیا۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے عراق سے متصل ملک کی جنوب مغربی سرحد کے قریب پانچ کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا۔
پاسداران انقلاب کے ایک بیان کے مطابق عراقی سرحد کے قریب واقع سر دشت علاقہ میں پی جے اے کے( پژاک ) کے منحرف دہشت گرد گروپ کے پانچ دہشت گرد کی ایک گروہ کی موجودگی کا علم ہونے پر پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے کارروائی کر کے انہیں ہلاک کر دیا۔
کہا جاتا ہے کہ یہ گروپ ایک ماہ قبل ایران کی بسیج ملیشیا کے تین اراکین کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔سرکاری ٹی وی چینل کے طابق جنوب مشرقی سیستان۔بلوچستان صوبہ میں مسلح تصادموں میں ایک پولس افسر اور پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: iran clashes kill 10 militants cop in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply