اقوام متحدہ مشرق وسطیٰ کا امن غارت کرنے والوں کی بیخ کنی کے لیے فوری اقدامات کرے:ایران

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے تہران میں ہونے والے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یو این او سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سخت اور موثر اقدامات کیے جانے چاہیئں۔ اپنے مراسلہ میں انہوں نے تہران حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چند دہشت گردوں نے ایران کی قومی اسمبلی اور امام خمینیؒ کی آرام گاہ پر حملے کر کے17 افراد کو شہید اور50سے زائد دیگر کوزخمی کردیا۔
پوری دنیا کی طرح یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پورا مشرق وسطیٰ عدم استحکام کا شکار ہے اور تکفیری آئیڈیالوجی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے جا رہے۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ تکفیریوں نے قومی اسمبلی پر حملہ کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ تکفیری جمہوریت اور انخاب کے منکر ہیں۔ افسوس تو اس بات کا ہے کہ تکفیریت کو فروغ دینے والوں کو انعامات اور ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے جس کی وجہ سے تکفیری سوچ مزید پروان چڑھتی ہے۔
تہران اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ خطمے میں عدم استحکام اور بد امنی کا موجب بننے والے عناصر کی بیخ کنی کے لیے فوری اور سخت اقدامات کئے جانے چاہیئں۔انہوں نے سعودی عرب کی غلط پالیسیوں سے ہونے والے خطعرے سے دنیا کو انتباہ دیا اور کہا کہ اس کی یہ غلط پالیسیان خطہ کو خود تباہی کی راہ پر لے جارہی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran calls unsg to stop saudi in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply