بولٹن کو قومی سلامتی مشیر بنانے کے ٹرمپ کے فیصلہ کو ایران نے ” شرم کی بات“ بتایا

تہران: ایران نے سابق سفیر جان بولٹن کو قومی سلامتی مشیر مقرر کرنے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑئے شرم کی بات ہے کہ اور اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ امریکہ ایران مین تختہ پلٹ کی امید لگائے بیٹھا ہے۔
ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شامخانی نے بولٹن کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے ایران مخالف پیپلز مجاہدین آف ایران کے، جو ایرانی قیادت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی حمایت کرنے والا ایک جلا وطن گروپ ہے،2017کے اجلاس میں شرکت کر چکے ہیں۔
نیم حکومتی خبر رساں ایجنسی فارس نے شامخانی کے حوالے سے کہا کہ یہ بڑے شرم کی بات ہے کہ ایک سوپر پاور کا قومی سلامتی مشیر ایک دہشت گرد گروپ سے تنخواہ پاتا ہے۔
تاہم رپورٹ میں اس دعوے میںکوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور ادھرپیپلز مجاہدین آف ایران نے بولٹن یا کسی بھی امریکی اہلکار کو کوئی رقم دینے کی تردید کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran calls trumps move to appoint bolton a matter of shame in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply