ایران نے علاقائی ممالک کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کے سعودی عرب و مصر کے الزامات بے بنیادبتائے

تہران: ایران کی وزارت خارجہ نے سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے دورہ برطانیہ پر روانگی سے عین قبل مصر کے دورے کے اختتام پر مصر اوقر سعودی عرب کے مشترکہ بیان میں ان الزامات کو بے بنیاد اور بے فیض بتایا جس میں کہاگیا ہے کہ ایران علاقائی ممالک کے داخلی معاملات مین مداخلت کر رہا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان بہران وسیمی نے بدھ کی شام میں اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بڑے افسو س کی بات ہے کہ ہمارے خطہ کے کئی ممالک کے اہلکاروںکے درمیان سیاسی و سفارتی ملاقاتیں علاقائی مسائل کو حل کرنے اور موجودہ پیچیدہ صورت حال سے نجات پانے کی راہیں تلاش کرنے کے بجائے علاقائی ممالک پر بے بنیاد الزامات لگانے کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔
قسیمی نے کہا کہ قطع نظر اس بات کہ کہ علاقائی ممالک میں مداخلت کا ایران پر کون اور کس شکل میں الزام لگا رہا ہے، ایران اس کی مذمت کرتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی خارجہ پالیسی میں پڑوسی ممالک کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور علاقائی ٹکراؤ دور کرنے کے لیے حتی الامکان کوششیں کی ہیں۔
سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو اپنا کئی روز کا دورہ مصر مکمل کر لیا۔ مصر مین اپنے قیام کے دوران انہون نے صدر مصر عبد الفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran calls on saudi officials to stop futile words in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply