ایران نے نتین یاہو کو بدنام زمانہ جھوٹا قرار دیا

تہران: ایران نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتین یاہو کے ان الزامات پر کہ ایران خفیہ طور پر ایٹمی پروگرام چلا رہا ہے ،’انہیں بدنام زمانہ جھوٹا‘قرار دیا۔ ایران پر اس کے ایٹمی عزائم کے حوالے سے دروغ گوئی کے نتن یاہو کے الزامات کو وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام غسیمی نے فرسودہ، بے مقصد اور شرمناک بتائے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک ایسے بدنام جھوٹے شخص کی جانب سے لگائے گئے الزامات ہیں جس کے پاس سوائے جھوٹ اور دھوکے فریب کے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نتن یاہو اور خونخوار بچوں کی خونریزی کرنے والی صیہونی ریاست کو بنیادی سمجھ ہونی چاہیے کہ دنیا والے بیدا ر ہیں اور ہر حقیقت سے آگاہ ہیں۔واضح ہو کہ نتن یاہو نے پیر کے روز سرکاری ٹیلی ویزژن پر اپنے نشریہ میں کہا تھا ان کے پاس ایرانی ایٹمی اسلحہ منصوبہ کے نئے ثبوت ہیں جو کسی بھی وقت رو بہ عمل لائے جا سکتے ہیں۔ لیکن انہوں نے اس ضمن میںکوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran calls netanyahu infamo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply