دشمن کے بڑھتے دباؤ سے نمٹنے کے لیے قومی اتفاق رائے اور یکجہتی کو فروغ دینا ضروری: ایرانی نائب صدر

تہران: ایران کے اول نائب صدر نے دشمن کے بڑھتے دباؤ کے خلاف قومی یکجہتی کو فروغ دینے پر زور دیا۔نائب صدر اول اسحاق جہان گیری نے کہا کہ دشمن ملک کی اقتصادیات پر دباؤ بڑھانے میں لگا ہے اس لیے قومی اتفاق رائے اور یکجہتی کو فروغ دینا نہایت ضروری ہو گیا ہے۔

مشترکہ جامع منصوبہعمل(جے سی پی او اے) سے امریکہ کے باہر نکل جانے سے متعلق ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے جہاں گیری نے کہا کہ اب ملک نئی حالت مین ہے اور دشمنان ایران ملک کی اقتصادیات خاص طور پر تیل ،گیس اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کے شعبوں میں دباؤ ڈالنے کی سازشیں رچ رہے ہیں۔لیکن حکومت پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran calls for promotion of natl solidarity against enemy in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply