ایران دہشت گردی کے قلع قمع کے لیے پاکستان کا ساتھ دینے کا خواہشمند : علاؤالدین بروجیردی

تہران:ایران کی خارجہ امور پالیسی اور نیشنل سیکیورٹی آف دی نیشنل کنسلٹیٹیو اسمبلی آف ایران کے چیرمین علاؤالدین بروجیردی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران پاکستان کا ساتھ دینے کا خوہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا قلع قمع کر کے خطے میں امن کا قیام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ملک مل کر امت مسلمہ کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود ایرانی سفارتخانے نے ایران کا پیغام پاکستان کی وزارت خارجہ کو پہنچا دیا ہے جس کے بعد دفترخارجہ نے ایرانی پیغام پر ردعمل دینے کیلئے قومی اسمبلی و سینٹ کی دفاع اور خارجہ کمیٹیوں کو بھیجوا دیا ہے جو اپنے اجلاسوں میں غور و فکر کے بعد جواب وزارت خارجہ کو دیں گی جسے پھر ایران کو بھجوا دیا جائے گا۔مبصرین نے ایران کی اس خواہش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ سے مسلم امت کے اتحاد کی بات کی ہے اور اس پیغام سے ایک بار پھر ایران نے اس بات کا ثبوت دیا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایران کے اس خواہش کا مثبت جواب دینا چاہیے۔ مبصرین کا کہنا تھا کہ ایران کی پالیسی ہی امت مسلمہ کے لیے کردار ادا کرنا ہے تاہم پاکستان ایران کا ساتھ دے کر یہ پالیسی درست ثابت کر سکتا ہے۔ مبصرین کے مطابق دہشت گردی کا واحد حل یہ ہے کہ تمام اسلامی ریاستیں مل کر اس کے خلاف متحد ہوجائیں اور اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran calls for all out cooperation with pakistan in fighting against terrorism in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply