ایران کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو فوجی کارروائی سے بھی گریز نہیں کریں گے:ایرانی وزیر دفاع

تہران :سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض میں حال ہی میںامریکی۔ عرب اور اسلامی سربراہ کانفرنس کے انعقاد اور اس میں ایران کے خلاف کھلم کھلا بیانات کے بعد اب ایران کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوتا جا رہا ہے اور ایران نے بھی اپنی قومی سلامتی کے لیے کسی بھی حد تک جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایرانی وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور اگر کسی بھی ملک نے ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی بھی اقدام کیا تو اس کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔جنرل حسین دہقان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک نے بھی ایران کے خلاف بنائے گئے اتحاد میں معاونت کی تو ہم بھی اسکے خلاف مناسب اقدامات انجام دیں گے اور ضرورت پڑنے طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ اعتدال پسند صدر حسن روحانی کے دوبارہ انتخاب سے ایران کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی آ جائے گی بلکہ ہم اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں. انہوں نے امریکی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اب تین ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے میزائل بنا لیے ہیں، جبکہ ایران کسی بھی ملک کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا۔جنرل حسین دہقان نے کہا کہ ایران پورے خطے میں ایک ناقابل تسخیر قوت ہے اور ایران کے خلاف کی جانے والی تمام سازشیں ناکامی سے دچار ہوں گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran built missiles with a range of 3000 km says iranian defence minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply