ایران نے ’نامناسب‘ بیان پر شاہ اردن کو لتاڑا

تہران: ایران کی و زارت خارجہ کے ترجمان بہرام غسیمی نے ایران کی خارجہ پالیسیوں پر اردن کے شاہ کے تبصروں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ وہ زمینی حقیقت کے برعکس ہیں۔
غسیمی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے علاقائی اثر و روخ پر شاہ عبداللہ دوئم کے خیالات امن کو فروغ دینے اور مشرق وسطیٰ میں استحکام میں اس کے رول کی صحیح عکاسی نہیں کرتے۔
ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی نے غسیمی کے حوالے سے مزید کہا کہ اس قسم کے نامناسب بیانات دہشت گردی کے خلاف ایران کی انتھک کوششوں اور مستحکم کردار نیز خطہ میں سلامتی قائم کرنے میں اس کے تعاون کی تردید نہیں کر سکتے۔
اس قسم کے خیالات سے صرف بد خواہوں ، غاصبوں اور جارحیت پسندوں کو فائدہ پہنچے گا جو دنیا کے سب سے زیادہ حساس اس خطہ کے ممالک کی قومی خود مختاری،علاقائی یکجہتی،اقتصادی ترقی اور امن کے درپے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran blasts jordans king over unfair statement in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply