سعودی عرب کے فرستادہ کئی دہشت گرد ایران میں گرفتار

تہران : ایک ایرانی افسر نے کہا ہے کہ اس نے کئی ان دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہیں سعودی عرب نے اسلامی جمہوریہ ایران میں بم دھماکے کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔
ایران کے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضاعی نے یہ انکشافمغربی ایران کے شہر خرم آباد میں پیر کی شام میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے عراق کے اربل شہر میں ایک قونصل خانہ کھولا اور پھر وہاں سے دہشت گردوں کے کئی گروپوں کو دھماکے کرنے کے لیے ایران پہنچا دیا لیکن وہ سبھی گرفتار کر لیے گئے۔
انہوں نے ایرانی حکام کو مشورہ دیا کہ وزارت خارجہ کو چاہئے کہ وہ ان گروپوں کے حوالے سے شواہد اور دستاویزات دنیا بھر میں تقسیم کرے تاکہ کم از کم مسلم ممالک کو علم ہو سکے کہ سعودی عرب خطہ کے امن و سکون کے درپے ہے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دے رہاہے۔
انہون نے ایرانی حکام سے یہ بھی کہا کہ اب صبر و تحمل کا دامن چھوڑے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دے۔کہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران نے عراق کے قریب ایرانی صوبوںکرمان شاہ اور کردستان کی سرحدوں سے متصل صوبہ ہمدان میں داعش کے دو انتہا پسندوں کو گرفتار کیا تھا۔

Title: iran arrests saudi arabia sent isis linked terrorists | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply