ایران میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس استعمال کرنے پر سیکڑوں افراد گرفتار

دبئی:ایران میں واٹس ایپ ،اسنٹاگرام اور ٹیلی گرام جیسے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس اور ایپ کا استعمال کرنے والے 450سے زیادہ افراد کو گرفتارکیاگیا اور کئی کو سمن بھیجا گیا۔پاسداران انقلاب کی سائبر کرائم پر نظر رکھنے والی شاخ بیرداب نے ان سبھی لوگوں کو آن لائن مشتبہ سرگرمیوں کے پیش نظر سمن بھیجا اور گرفتار کیا ہے۔
ایران کی خبررساں ایجنسی اور مقامی میڈیا کے مطابق پاسداران اسلامی انقلاب نے کل یہ اطلاع دی ہے کہ یہ سبھی لوگ انسٹا گرام ،ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کے ذریعہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ بیرداب کاکہنا ہے کہ ان تمام افراد نے مذہبی اقدار کی دھجیاں اڑائیں اور فیشن کے شعبہ میں غیر قانون سرگرمیاں کیں۔
بیرداب نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے افراد کےخلاف جلد ہی سماعت کی جائےگی لیکن اس نے یہ اطلاع نہیں دی کہ کل کتنے لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔ ایران میں فیس بک اور ٹویٹر جیسی سائٹس پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے لیکن لوگ سافٹ ویئر کے ذریعہ ان کا استعمال کرتے ہیں۔
ایران میں انسٹاگرام ،ٹیلی گرام اور واٹس ایپ بہت مقبول ہیں۔ایران کی نصف آبادی ان کا استعمال کرتی ہے اور میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کو دو کروڑ سے زیادہ لوگ استعمال کرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran arrests hundreds of instagram and whatsapp users in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply