ایران میں کرپشن کریک ڈاون میں67افراد گرفتار

تہران:ایران کی عدلیہ نے کہا ہے کہ رہبر اعظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی یامءپر بدعنوانی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کی مہم کے ایک جزو کے طور پر حالیہ ہفتوں میں 67افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

عدلیہ سے وابستہ خبر رساں ادارے میزان نے سرکاری ترجمان گل محسن محسنی ایجائی کے حوالے سے کہا ہے کہ 100سے زائد سرکاری ملازمین کےملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ایجائی نے کہا کہ ہمارے دشمن امریکہ نے لوگوں پر دباو¿ ڈالنے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور اس کی کوشش ہماری اقتصادیات کو بھی دباو¿ میں لینے کی ہے۔

جس کے باعث ملک کے کچھ افراد موقع کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیںا ور بنیادی اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کر کے عوام پر دباو¿ بڑھا رہے ہیں۔

سنیچر کے روز خامنہ اینے چیف جسٹس صادق لاریجانی کی یہ درخواست منظور کر لی کہ اقتصادی جرائم کے مرتکب لوگوں پر مقدمہ چل؛انے کے لیے خصوصی عدالتیں انقلاب تشکیل کرنے کی اجازت دی جائے۔

لاریجانی نے مسٹر خامنہ ای کو ایک خط لکھ کر کہا تھاکہ ملک میں اقتصادی جنگ جیسے حالات ہیں۔بڑھتی ہوئی ہوئی قیمتوں اور مبینہ مالی بدعنوانی پرعوام میں اشتعال اور ناراضگی پھیل رہی ہے اور یہ غصہ کسی بھی وقت پھوٹ سکتا ہے۔

لہٰذابدعنوانی کے مقدمات سے جلد سے جلد نمٹا جائے اس کے خصوصی عدالتیں بھی تشکیل دینے کی اجازت دی جائے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran arrests 67 in corruption crackdown approved by khamenei in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment