ایرانی فوج کی دو روزہ فوجی مشقیں شروع

تہران: ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ ان مشقوں میں ایران فوج کے زیر کمان بحریہ، فضائی اور بری فوج کے دستے بھی شامل ہوں گے۔ فوج کے ڈپٹی کمانڈر ریر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کے حکم پر پیر کی صبح سے یہ مشقیں شروع ہوئیں۔ سیاری نے کہا کہ ان فوجی مشقوں سے اقوام عالم پر ایرانی بحری قوت کا اظہار ہو سکے گا۔
عالمی تجارتی گزرگاہوں میں آبنائے ہرمز کو خاصی اسٹریٹیجک اہمیت حاصل ہے اور یہ آئل ٹینکروں کا تیسرا مصروف ترین راستہ ہے۔ان مشقوںکے دوران ایران کے جنوب اور جنوب مشرق میں، مکران ساحل پر اور خلیج عما ن کے دیگر علاقوں میں 3ملین مربع کلو میٹر راستہ طے کیا جائے گا۔مشقوں کے پہلے روز راکٹ اور میزائل داغے گئے۔پیر کی دوپہر میں ریر ایڈمرل سعید محمود موسوی نے بتاای کہ فوج کی بری نفری نے مشق کے دوران فجر 5-میزائل بھی چھوڑا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran army launch two day military exercises in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply