امریکہ روس کو اپنے ایٹمی اسلحہ سے دھمکا رہا ہے:صدر ایران روحانی

تہران:ایران نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایک دستاویز کی اشاعت کے بعد، جس میں اس نے دیگر ممالک کو خوفزدہ کرنے کے لیے اپنی ایٹمی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے پورے منصوبے کا ذکر کیا ہے ،امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ روس کو اپنے نئے جوہری اسلحہ سے دھمکا رہا ہے۔
اتوار کے روز ٹی وی سے نشر اپنی تقریر میں ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی بری بے شرمی کے ساتھ اپنے نئے ایٹمی ہتھیاروں سے روس کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
روحانی نے ، جنہوں نے 2015میں امریکہ سمیت تمام عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدہ کی راہ ہموار کی تھی،کہا کہ وہی لوگ جو اس کی تبلیغ کرتے پھر رہے تھے کہ بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے اسلحہ کا استعمال کرنا انسانیت کے خلاف ناقابل تلافی جرم ہے آج وہی اپنے حرہفوں کو دھمکی دینے یا ان کے خلاف استعمال کرنے جدید ترین جوہری اسلحہ تیار اور اس کی نمائش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ روس نے امریکہ کی اس دستاویز کو ٹکراؤ کے مترادف قرار دیا ہے اور دنیا کے تمام ممالک اس خدشہ کا اظہار کر ہے ہیں کہ دو بڑی طاقتوں کے درمیان غلط اندازے قائم کرنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran accuses us of shamelessly threatening russia with nuclear weapons in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply