یمن جنگ کی اصل وجہ برطانیہ اور امریکا کی سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی :ایران

تہران: (ایجنسی ) ایران نے یمن میں حوثی باغیوں کو مسلح کرنے کے مغربی ممالک کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کی اصل وجہ برطانیہ اور امریکا کی سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی ہے۔
ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ ‘اسلامی جمہوری ایران چاہتا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی جارحیت ختم ہو’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یمن میں جو کچھ ہورہا ہے وہ برطانیہ اور امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے کی برآمد کے باعث ہے اور اس کے طرح کا رویہ ناقابل قبول ہے’۔
یاد رہے کہ یمن میں سعودی عرب کے اتحادیوں کی جانب سے 2015 میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد باغیوں کے قبضے سے یمن کے دارالحکومت سمیت کئی اہم شہروں کا قبضہ حاصل کرنا تھا۔

Title: iran accused britain and us arms supplie to saudi arabia | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply