مدینہ میں حرم شریف اور قطیف کی مسجد کے حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی

دبئی:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مسجد نبوی اور قطیف شہر کی مسجدپر حملہ کونے والوں کی شناخت کر دی ہے۔ مسجد نبوی کے قریب خودکش دھماکہ کرنے والا ملعون دہشت گرد سعودی شہری تھا۔
عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق مسجد نبوی کے قریب خودکش دھماکہ کرنے والا 26 سالہ دہشت گردسعودی شہری تھا جو منشیات کا عادی تھا۔ اس کی شناخت نیر مسلم حماد النجیدی البلووی کے طور پر کی گئی۔قطیف کے دہشت گردانہ حملہ میں ملوث تینوں افراد کی شناخت 23سالہ عبد الرحمٰن صالح محمد الامیر،20سالہ ابراہیم صالح محمد الالمیر اور20سالہ عبد الکریم ابراہیم محمد الحسانی کے طو رپر کی گئی ہے۔
5جولائی کو ہوئے تین خود کش حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں اب تک 19 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے بارہ پاکستانی شہری ہیں۔ حملہ آورمسجدنبوی کے قریب پارکنگ والی جگہ سے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ جب سیکورٹی گارڈ نے اسے روکا تو اس نے خود کو اڑا لیا جس میں چار سیکورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔
قابل غور ہے کہ 5جولائی کو سعودی عرب کے تین شہروں میں خود کش حملے کئے گئے تھے۔ پہلا حملہ جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر دوسرا شیعہ اکثریتی علاقے قطیف مارکیٹ میں اور تیسرا مدینہ میں مسجد نبوی کے قریب کیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Interior ministry names madinah qatif suicide bombers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply