انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعدسیکڑوں سیاحوں کو صحیح سلامت نکالا گیا

جکارتا:انڈونیشیا میں اس ہفتے ایک آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد پہاڑ پر چڑھے سیکڑوں سیاحوں کو صحیح سلامت نیچے اتار لیا گیا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی نے آج بتایا کہ پہاڑ پر چڑھنے والے 639 غیر ملکی شہریوں سمیت ایک ہزار سیاح رنجانی نیشنل پارک گئے تھے۔جب رنجانی کی پہاڑی کا چھوٹاآتش فشاں منگل کو پھٹنا شروع ہوا تو اس کے بعدان تمام سیاحوں کو ہوائی راستے سے صحیح سلامت نیچے اتار لیا گیا۔
ایجنسی کے ترجمان ستوپو نوگوہو نے کہا کہ وہ سبھی نیچے آچکے ہیں۔رنجانی کالڈیرا اب مکمل طور پر صاف ہے۔ایجنسی نے کل رات ایک بیان میں کہا کہ کئی سیاحوں نے اپنے دستاویز خراب ہونےکے ڈر سے بچاؤ اور راحت کارکنا ن کے پاس چھوڑ دئے تھے۔وہ جانتے تھے کہ وہاں خطرہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رنجانی پہاڑی لومبوک جزیرے پر واقع ہے جو بالی جزیرے کے مشرق میں ہے۔ یہ انڈونیشیا کا سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے۔حکام نے پارک کے دروازے کو بند کر دیا ہے اور سیاحوں کو تین کلومیٹر دور رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indonesias mount barujari volcano erupts in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply