انڈونیشیاجنوبی بحیرہ چین کا تنازعہ طے کرنے میں مصروف ہے: وڈوڈو

جکارتہ: انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو نے کہا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کے تنازعہ کو حل کرنے میں انڈونیشیا فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے جنوبی بحیرہ چین پر چین کے دعوے کو گزشتہ ماہ مسترد کر دیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ چین کا جنوبی بحیرہ چین پر دعوے کی کوئی تاریخی بنیاد نہیں ہے اور اس کو فلپائن کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ چین نے اسے واشنگٹن کے اشارے پر کیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
مسٹر وڈوڈو نے انڈونیشیا کے یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”جنوبی بحیرہ چین تنازعہ کو امن معاہدے سے حل کرنے کے لئے انڈونیشیا مسلسل فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی تنازعات کو ختم کرنے کے لئے پرامن تجاویز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عدالتی اصلاحات سے جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indonesian president says indonesia actively involved in resolving south china sea disputes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply