انڈونیشیا میں مسلح تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک

جکارتہ:انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران تصادم میں گذشتہ شب دو مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔ قومی پولیس ترجمان اوی سیٹیونو نے بتایا کہ سبینانگ میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا جس نے پولیس کو جاتی لیہور کے ایک گھر میں دو لوگوں کے چھپے ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گھر پر جیسے ہی پولیس نے دستک دی، دونوں مشتبہ دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے جوابی کارروائی میں دونوں کو مار گرایا۔ مغربی جاوا تھانہ ترجمان یوسری یونس کے مطابق پولس نے جائے وقوعہ سے کچھ ہتھیار اور ایک تحریر بر آمد کی ہے جس سے انکشاف ہوا کہ یہ لوگ سال نو کے موقع پر کسی نامعلوم مقام پر دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indonesian police shoot dead two terror suspects in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply