خنجر بردار دہشت گر د کے حملہ میں تین پولس اہلکار زخمی،حملہ آور بھی پولس کی گولی سے مارا گیا

جکارتا:انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے خنجر بردار دہشت گرد نے دن دھاڑے حملہ کر کے3پولس افسروں کو خنجر گھونپ کر زخمی کردیا۔ لیکن بعد میں پولس کی جوابی کارروائی میں پولس کی گولی سے وہ مارا گیا۔ حملہ آور کو تین گولیاں لگیں۔ انڈونیشیا کے پولیس ترجمان رافلی امر نے کہا پولس کو شبہ ہے کہ وہ داعش سے وابستہ ہے ۔
یہ واردات تانگےرانگ کے مصروف ترین چوراہے پر ہوئی۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے پولیس پوسٹ کی عمارت کے نزدیک شدت پسند تنظیم کے پوسٹر بھی چسپاں کیے تھے۔جائے وقوع پر بم کو ناکارہ کرنے والا دستہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا میں داعش سے متاثر انتہاپسندوں کے حملے میں اضافہ حکومت اور انتظامیہ دونوںکےلئے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ جنوری میں جکارتا میں چار بندوق برداروں نے حملہ کرکے آٹھ افراد کو ہلاک کردیا تھا۔وہیں جولائی میں ایک خودکش حملے نے بم دھماکہ کرکے ایک پولیس افسرکو زخمی کردیا تھا۔اگست میں پولیس نے پڑوسی ملک سنگاپور پر راکیٹ حملے کا منصوبہ بنا رہے داعش دہشت گردوں کی سازش ناکام کر دی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indonesian police kill man wielding machetes isis symbol in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply