انڈونیشیا میں ہجومی تشدد، 300مگر مچھوں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا

سورونگ: انڈونیشیا میں لاٹھیوں، ڈنڈوں اور خنجروں سے لیس ایک ہجوم نے ایک مقامی باشندے کو کسی مگر مچھ کے ہاتھوں ہلاک ہوجانے پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً300مگرمچھوں کو ہلاک کر دیا ۔

جائے واردات کا جو منظر پیش کیا گیا ہے اس میں پپوا صوبہ کے ایک افزائش نسل فارم میںسیکڑوں مگر مچھ خون میں لت پت ایک دوسرے پر چڑھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔یہ واردات اس 48سالہ شخص کے آخری رسوم ادا کرنے کے بعد ہوئی جو اپنے مویشیوں کو کھلانے کے لیے گھاس کاٹنے کے لیے ایک انکلوژر میںداخل ہوا ہی تھا کہ ایکمگر مچھ اس پر ٹوٹ پڑا۔

مغربی پپوا میں انڈونیشیا کے قدرتی وسائل تحفظ ایجنسی کے سربراہ بشر منولانگ نے کہا کہ مگرمچھوں کے اس فارم کے ایک ملازم نے کسی کو مدد کے لئے پکارنے کی چیخیں سنیں تو وہ اس طرف بھاگا جہاں اس نے دیکھاکہ ایک شخص کو مگرمچھ چبا رہا ہے ۔

اس شخص کے گھر والوں اور دیگر مقامی باشندوں نے رہائشی علاقہ کے قریب مگر مچھوں کے فارم پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تھانے تک مارچ کیا جہاں ان سے کہا گیا کہ فارم مالک اس کا معاوضہ دے دے گا۔

لیکن مظاہرین کو تسلی نہیں ہوئی اور وہ لاٹھی بلم اور بیلچوں کے ساتھ مگرمچھوں کے فارم کی جانب بڑھ گئے اور ہتھیلی سائز کے بچوںسے لے کر دو میٹر لمبے عمر رسیدہ تقریباً292مگر مچھوںکو کاٹ ڈالا۔ہجوم کے مقابلہ میں پولس اور فارم کے عملہ کی تعداد نہ کے برابر تھی جس کے باعث وہ ہجوم پر قابو نہ پا سکے۔نا لوگوں کے خلاف فوجداری الزامات طے کیے جا سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indonesian mob butchers hundreds of crocodiles in revenge attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply