انڈونیشیا ئی پولس نے 3افرا کو ہلاک کر کے کرسمس پر خود کش حملہ کا منصوبہ ناکام بنا دیا

انڈونیشیا ئی پولس نے 3افرا کو ہلاک کر کے کرسمس پر خود کش حملہ کا منصوبہ ناکام بنا دیا
جکارتہ: انڈونیشیا ئی پولس نے بدھ کے روز ایک مسلح تصادم میں تین انتہا پسندوں کو ہلاک کر کے کرسمس کے موقع پر خود کش حملہ کا ایک منصوبہ ناکام کر دیا۔ یہ مسلح تصادم انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں انسداد دہشت گردی پولیس اور انتہا پسندوں کے ساتھ درمیان ہوا۔
نیشنل پولیس ترجمان رکوانٹو نے آج کہا کہ دارالحکومت سے25کلومیٹر دور ساؤتھ ٹانگیرنگ میں ایک گھر پر پولیس نے چھاپہ مار اور اندر موجود مشتبہ انتہا پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کہا ۔
لیکن ان میں سے ایک نے پولس اہلکاروں پر بم اچھال دیا۔ جوخوش قسمتی سے پھٹا نہیں ۔ اسی دوران گھر کے اندر سے فائرنگ شروع ہو گئی۔ لیکن پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں مشتبہ مارے گئے۔