انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکرکو کرپشن کے معاملہ میں15سال کی سزائے قید

جکارتا: انڈونیشیا کی ایک عدالت نے منگل کے روز پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر سیٹیا نووانتو کو ایک نیشنل الیکٹرانک آئیڈنٹیٹی کارڈ اسکیم میں حکومتی خزانے کو 170ملین ڈالرکا نقصان پہنچانے کے جرم میں 15سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کیس سے انڈونیشیائی لوگوں کو زبردست دھچکا پہنچا ۔کیونکہ وہ پہلے ہی سے برے بڑے کرپشن اسکینڈلوں کے باعث بدنام تھی اور اس کیس نے انڈونیشیائی لوگوںکو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ بدعنوانی کے دھبوں سے اٹی پارلیمنٹ ایک ناکام ادارہ ہے۔ پانچ ججوں کے پینیل کے سرباہ یانتو نے جکارتہ عدالت میں کہاکہ مدعا علیہ بدعنوانی کا مرتکب پایا گیا اور اسے 15سال کی قید اور 500ملین روپیا جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔یہ جرمانہ 36ہزار امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔نووانتو قید سے رہائی پانے کے بعد پانچ سال تک کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں کیے جا سکتے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indonesia jails former parliament speaker for 15 years over graft in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply