روہنگیا مسلمانوں کی ہمدردی میں انڈونیشیائی وزیر خارجہ میانمار ہوتے ہوئے بنگلہ دیش پہنچیں

ڈھاکہ: میانمار کے رخائن صوبہ میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید احتجاج کرنے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مرسودی برما ہوتے ہوئے بنگلہ دیش پہنچ گئیں۔ برمامیں انہوں نے وہاں کی رہنما آنگ سان سوچی، فوجی سربراہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کر کے مسلم اقلیت پر مظالم بند کرنے کی تلقین کی اور اس ضمن میں احتجاجی یادداشت پیش کی۔بنگلہ دیش کے خارجہ سکریٹری شاہد الحق نے بتایا کہ ریٹنو مرسودی ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی حکام سے ملاقات کر رہی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں مظاہرین گزشتہ کئی روز سے برما سفارت کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ برما میں مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے اور اس قتل میں ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو قبول کرے۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے میانمار میں ہونے والے ظلم کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا: انڈونیشیا کی حکومت اور عوام میانمار کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انڈونیشیا کے صدر نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر ظلم کے اوپر ہم خاموش نہیں رہیں گے ، محض تنقید نہیں بلکہ ہم عملی اقدام بھی اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا: ہم بین الاقوامی برادری کے تعاون سے اس بحران کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indonesia foreign minister flies to bangladesh after myanmar visit on rohingya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply